پلاسٹک انجینر نگ دوا سازی ٹیکسٹائل شعبوں کیلئے طویل مدتی ٹیرف پالیسی بنائیں گے عبدالرزاق داوٗد
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ 3 سالہ ٹیرف روڈ میپ پر تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں گے۔ ٹوئٹر پر مشیر تجارت نے بتایاکہ پلاسٹک ، انجینئرنگ ، دواسازی ، ٹیکسٹائل کے شعبوں کے لئے طویل المدتی ٹیرف پالیسی وضع کریں گے۔ مشیر تجارت نے کہاکہ وزارت تجارت پلاسٹک کے شعبے کا مشاورتی اجلاس جلد طلب کرے گی، ہم امید کرتے ہیں کہ تمام سٹیک ہولڈرز اس مشاورت کے لئے تیار ہوں گے۔مشیر تجارت نے کہاکہ مشاورت میں سٹیک ہولڈرز اپنی تجاویز پیش کریں گے۔