• news

ایک ہفتے میں مہنگائی 0.12فیصد کم14 اشیاء سستی 14مہنگی23 مستحکم رہیں ادارہ شماریات

لاہور‘اسلام آباد (کامرس رپورٹر‘نوائے وقت رپورٹ) ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں مہنگائی 0.12 فیصد کم ہو گئی۔ مہنگائی کی شرح کم ہو کر 8.93 پر آ گئی۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے میں 14 اشیاء ضروریہ سستی ہوئیں۔ ایک ہفتے میں ٹماٹر اوسط 50 روپے فی کلو سستا ہوا۔ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اوسط 39 روپے سستا ہوا۔ چینی اوسط ایک روپے 98 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ چینی کی اوسط قیمت 103.47 سے 101.49 روپے فی کلو ہو گئی۔ دال مونگ 5 روپے فی کلو سستی ہوئی۔ انڈے‘ چاول‘ پٹرول‘ ڈیزل اور کیلا بھی سستا ہوا ہے۔ رواں ہفتے 14 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ مرغی برائلر زندہ 18 روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 86 روپے مہنگا ہوا ہے۔ پیاز 5 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔ لہسن 9 روپے فی کلو‘آلو ڈھائی روپے فی کلو مہنگا ہوا۔ ایک ہفتے میں 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ای پیپر-دی نیشن