• news
  • image

پاکستان روس دروزبہ فائیو مشقیں

روس کی سپیشل فورسز کا دستہ مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لینے کیلئے پاکستان پہنچ گیا ہے۔
 جنگی مشقوں میں شریک افواج اپنے تجربات اور مہارت ایک دوسرے سے شیئر کرتی ہیں جو یقیناً دونوں کے دفاع کیلئے سودمند ہوتی ہیں۔ اب پاکستان اور روس کی افواج کے مابین ہونے والی مشقوں کا مقصد انسداد دہشت گردی کے شعبہ میں ایک دوسرے کی مہارت سے استفادہ کرنا ہے۔ اس حوالے سے پاک افواج نے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ دروزبہ فائیو مشقوں سے پاک فوج کی مہارت میں مزید اضافہ ہوگا۔ جہاں تک دفاعی امور اور معاملات کا تعلق ہے‘ بھارت اور امریکہ جن جارحانہ عزائم کے ساتھ دنیا کو اپنی مرضی کے مطابق چلانے کیلئے سرگرم ہوئے ہیں اس کے پیش نظر خطے میں چین، امریکہ، ایران، روس اور ترکی پر مشتمل دفاعی بلاک کی ضرورت دو چند ہوگئی ہے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن