• news
  • image

چین کی طرف سے گلگت بلتستان  پر بھارتی بیان مسترد

پاکستان کے دیرینہ دوست اور ہمسایہ ملک چین نے گلگت  بلتستان کی عارضی صوبائی حیثیت کے حوالے سے بھارتی بیان کو مسترد کر دیا ہے۔ چین نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور شدہ قراردادوں اور دوطرفہ معاہدوں کے مطابق پرامن طریقے سے حل کرنا چاہئے۔
بھارت نے گزشتہ سال 5 اگست کو کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرکے شب خون مارا تھا۔ یہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کی سازش ہے۔ کشمیری مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے یہ سازش رچائی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کا اعلان کیا جس پر بھارت تلملا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا اسے 5 اگست جیسا اقدام قرار دے رہا ہے جو لغو پراپیگنڈا ہے۔ چین نے اس حوالے سے پاکستان کی حمایت کرکے پاکستان کے ساتھ گہری دوستی اور یگانگت کا ایک بار پھر ثبوت دیا ہے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن