• news

بائیڈن کو پاکستان کے دوست کے طور پر دیکھا جاتا ہے ’’ہلال پاکستان‘‘ لے چکے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امریکی نومنتخب صدر جوبائیڈن کے پاکستان کی قیادت سے قریبی اور خوشگوار تعلقات رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق جوبائیڈن کو 2008ء میں ہلال پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔ جوبائیڈن امریکی خارجہ پالیسیوں میں اخلاقی اقدار کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔ جوبائیڈن کو پاکستان کے دوست کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ وہ نسل پرستی کے خلاف ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی حمایت کرتے ہیں اور پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کے حامی ہیں۔ جوبائیڈن کی ممکنہ کامیابی سے بھارت خوف زدہ نظر آ رہا ہے کیونکہ جوبائیڈن نے ہمیشہ کشمیریوں کے موقف کی تائید کرتے ہوئے بھارت سے مظلوم کشمیریوں کو آزادی اظہار رائے اور خود مختاری دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جوبائیڈن نے مودی سرکار کی جانب سے گزشتہ برس کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے وفاق کے تحت دو حصوں میں تقسیم کرنے کے عمل کی بھی مخالفت کرتے ہوئے پرانی حیثیت بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ کشمیر اور پاکستان پر مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن