گلگت بلتستان چھوڑنے کے فیصلے کیخلاف بلاول کی درخواست پر سپریم کورٹ کل سماعت کریگی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان چھوڑنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ عدالت عظمیٰ نے پیپلز پارٹی کی درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی ہے۔ سپریم کورٹ کا 2 رکنی بینچ 9 نومبر کو سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ چیف کورٹ گلگت بلتستان نے پاکستانی پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کو 3 دن میں گلگت بلتستان سے باہرنکل جانے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان گلگت میں انتخابی مہم نہیں چلا سکتے۔