گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کی طرف سے دھاندلی کا شور اعتراف شکست ہے: شبلی فراز
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کی قیادت کا دھاندلی کا شور اعتراف شکست ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا ہمیشہ دھاندلی کے ذریعے قوم پر مسلط رہنے والوں کا واویلا کارگر ثابت نہیں ہوگا۔ گلگت بلتستان کے عوام انہیں پہچانتے ہیں۔ وہ سوال پوچھ رہے ہیں پانچ سال میں یہ کچھ نہ کر سکے تو اب ان کیلئے کیا کریں گے۔