مستعد لاجسٹک دشمن کی مہم جوئی کو ناکام بنانے، فوج کی آپیشنل صلاحیت میں اضافہ کرتی ہے: آرمی چیف
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مستعد اور آسان لاجسٹک دشمن کی کسی مہم جوئی کا جواب دینے اور اسے ناکام بنانے کے لیے فوج کی آپریشل صلاحیت میں اضافہ کرتی ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف گزشتہ دور لاہور کور کے لاجسٹک انسٹالیشن کے دورہ کے دوران بریفنگ کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ چیف آف آرمی سٹاف کو کور کی لاجسٹک انسٹالیشن کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر چیف آف لاجسٹک سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی اور کور کمانڈر لاہور ماجد احسان کے علاوہ کوارٹر ماسٹر اور لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی بھی موجود تھے۔