• news

رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں رواں سال کمی آئی

 اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) اقوام متحدہ کا ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے زیر اہتمام رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں رواں سال زبردست کمی دیکھنے میں آئی ہے اور اب تک صرف ایک ہزار افراد پاکستان سے افغانستان واپس آئے ،پاکستان میں اس وقت رجسٹرڈ تقریباً 14 لاکھ افغان شہری موجود ہیں،مارچ سے اب تک ایک ہزار افغان (تقریبا 245 خاندان) رضاکارانہ طور پر وطن واپسی کے پروگرام کے تحت اپنے ملک واپس گئے ہیں۔یو این ایچ سی آر ذرائع کے مطابق گزشتہ سال کے اسی عرصے میں پاکستان سے وطن واپس جانے والے مہاجرین کی تعداد ایک ہزار 597 تھی۔ مہاجرین کی واپسی میں ‘ریکارڈ‘ کمی کے رجحان کو خطے میں کووڈ 19 وبائی بیماری اور افغانستان میں سیکیورٹی کی خراب صورتحال سے جوڑا ہے۔اقوام متحدہ کی مہاجر ایجنسی نے اپنے ملک واپس جانے والے مہاجرین کی تعداد میں کمی کے بعد دسمبر کے آخر تک رضاکارانہ وطن واپسی کے عمل میں توسیع کردی ہے۔ پاکستان سے رضاکارانہ وطن واپسی کے آغاز کے بعد سے پہلی بار سب سے کم افغان مہاجرین اپنے وطن واپس گئے پاکستان میں اس وقت رجسٹرڈ تقریباً 14 لاکھ افغان شہری موجود ہیں جبکہ 6 لاکھ افغان شہریت کے کارڈ ہولڈرز پناہ گزین واپس پاکستان کے افغانستان جانے کے خواش مند ہیں،افغان شہریوں کی سب سے بڑی آبادی خیبر پختونخوا میں موجود ہے جس کے بعد بلوچستان ان کی میزبانی کرنے والے صوبے میں دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان میںمہاجرین بالترتیب خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں طورخم اور چمن بارڈر کراسنگ پوائنٹس کے راستے اپنے وطن واپس گئے ہیں، مارچ سے اب تک ایک ہزار افغان (تقریبا 245 خاندان) رضاکارانہ طور پر وطن واپسی کے پروگرام کے تحت اپنے ملک واپس گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن