سب جنت کا حصول چاہتے ہیں نیک عمل پر کوئی تیار نہیں: مولانا فضل الرحمنٰ بن محمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع مسجد محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمنٰ بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اﷲ نے جنت نیک اعمال کرنے والے انسانوں کے لئے بنائی ہے۔ ہم سب جنت کا حصول تو چاہتے ہیں لیکن اس کے لئے نیک عمل کرنے پر تیار نہیں ہیں کیونکہ اس کے لئے کوشش کرنی پڑتی ہے۔ اپنے نفس اور شیطان ہر لمحہ ہمیں ورغلانے پر مامور ہے۔ سے لڑنے اور اس کے خلاف چلنے پر آمادہ نہیں ہیں وہ ہمیں ہر جگہ بھٹکا رہا ہے سوائے اﷲ کے خاص بندوں کے جو قرآن و حدیث میں فرمائے گئے احکامات پر من و عن عمل کرتے اور تسلیم کرتے ہیں کیونکہ یہ تمام راستے جنت کی طرف جاتے ہیں اور اس کے لئے طریقہ بھی بتا دیئے گئے ہیں۔ اب عمل کرنا نہ کرنا انسان کے اپنے اختیار میں ہے۔ ان طریقوں اور راستوں پر نہ چل کر جنت کی توقع کرنا بے وقوفی ہے۔ زندگی گزارنے کے لئے نبی پاکؐ کی سیرت ہمارے سامنے بہترین نمونہ ہے۔