اوکاڑہ: صوبائی وزیر انسانی حقوق کی پروٹول گاڑی آگ لگنے سے جل گئی‘ عملہ محفوظ
رینالہ خورد/ اوکاڑہ (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) اوکاڑہ صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیت اعجاز عالم آگسٹین کی پروٹوکول گاڑی کو اچانک آگ لگ گئی آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے گاڑی مکمل طور پر جل گئی عملہ محفوظ رہا بتایا گیا ہے کہ نیشنل ہائی وے رینالہ خوردبائی پاس کے قریب صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین کی پروٹوکول گاڑی نمبرLEG-1000میں اچانک آگ لگ گئی آگ نے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا گاڑی میں سوار ڈرائیور اور دوکانسٹیبلوں نے گاڑی روک کر اپنے آپ کو باہر نکالا اور فائر برگیڈکو اطلاع دی فائر بریگیڈ کی فائر فائٹر گاڑیوں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا ۔