جماعۃ الدعوۃ کے رہنماؤں کیخلاف مقدمات، گواہوں کے بیان ریکارڈ
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعۃالدعوۃ کے راہنمائوں کے خلاف کیس کی سماعت 9 نومبر تک کیلئے ملتوی کر دی۔ حافظ عبدالسلام بن محمد، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال، محمد اشرف، یحییٰ مجاہد اور لقمان شاہ کو انتہائی سخت سکیورٹی میں عدالت پیش کیا گیا۔ اے ٹی سی کورٹ نمبر 1کے جج ارشد حسین بھٹہ کی عدالت میں مختلف مقدمات میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ کر لئے گئے ہیں۔ وکلاء نے جرح بھی مکمل کر لی گئی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نمبر3 کے جج اعجاز احمد بٹر کی عدالت میں بھی مقدمہ نمبر 38/19کی سماعت ہوئی۔ 11نومبر تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔