رحیم یارخان، گھریلو ناچاقی پر نوجوان نے خودکشی کر لی
رحیم یارخان (کرائم رپورٹر) گھریلو ناچاقی کے باعث ہونیوالے جھگڑوں سے دلبرداشتہ 30 سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔ چک 94 پی کے امتیاز احمد کو اقدام خود کشی کرنے پر ورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد نعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کر دی۔