گنڈا پور سے گندی ذہنیت کے بیان کی توقع ہی کی جا سکتی ہے: رانا ثناء
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ ایک نہتی لڑکی کے خوف میں پورا سلیکٹڈ ٹولہ مبتلا ہے۔ اکیلی لڑکی نے پوری ووٹ چور حکومت ہلا دی ہے۔ گندے نظام کے گندے وزیر سے گندی ذہنیت کے بیان کی ہی توقع کی جا سکتی ہے۔ ذاتیات پر اترنے والوں کی بد زبانی ان کی سیاسی ناکامی اور اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہے۔ بیمار ذہن آٹا، چینی چوروں کے پاس پاکستان، گلگت بلتستان کے عوام کیلئے کچھ نہیں۔