ایتھنز میں 200 برس بعد پہلی سرکاری مسجد: اذان کی گونج نے ایمان تازہ کردیا
ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک)یونانی دارالحکومت ایتھنز میں پچھلے دو سو برس میں پہلی مرتبہ جمعے کے روز ایک مسجد کے دروازے کھول دیئے گئے۔ ایتھنز میں 1833 کے بعد سرکاری سرمایے سے قائم ہونے والی یہ پہلی مسجد ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ اس وقت پاکستان، شام، افغانستان اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے ہزاروں مہاجرین یونان میں موجود ہیں، تاہم ایتھنز میں کوئی باقاعدہ مسجد موجود نہیں تھی۔ دو سو سال قبل ایتھنز سے سلطنت عثمانیہ کی فوجوں کی پسپائی کے بعد یہاں کوئی مسجد سرکاری سرپرستی میں باقی نہیں بچی تھی۔