نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام علامہ اقبالؒ کے یوم ولادت پر کل ایوان کارکنان میں تقریب ہو گی
لاہور (نیوز رپورٹر) نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام شاعر مشرق، حکیم الامت، مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے 143 ویں یوم ولادت کے موقع پر کل سوموار 9 نومبر کو ساڑھے دس بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں یوم اقبالؒ کی خصوصی تقریب منعقد ہو رہی ہے۔ صدارت چیئرمین تحریک پاکستان اور ورکرز ٹرسٹ چیف جسٹس (ر) میاں محبوب احمد کریں گے۔ جبکہ ممتاز دانشور اور ماہرین اقبالیات خطاب کریں گے۔ 2 بجے دوپہر کارکنان تحریک پاکستان و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد مزار علامہ محمد اقبالؒ پر حاضری دیں گے۔ پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ اس تقریب کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔