کرونا یوروزون یورپی یونین کی معیشیتوں میں 7.8فیصد کمی متوقع ہے یورپی کمشن
برسلز (اے پی پی): یورپی کمیشن نے کو اپنی موسم خزاں کی معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کی۔ جس میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ کرونا کے باعث 2020 میں یورو زون کی معیشت اور یورپی یونین کی معیشت میں بالترتیب 7.8 فیصد اور 7.4 فیصد کمی متوقع ہے،2021اور 2022میں یورو زون کی معیشت بالترتیب 4.2 فیصد اور 3 فیصد کا اضافہ ہوگا۔ 2021اور 2022میں یورپی یونین کی معیشت بالترتیب 4.1فیصد اور 3فیصد کا اضافہ ہوگا۔یورپی یونین کی تازہ ترین معاشی رپورٹ نے رواں سال یورو زون اور یورپی یونین کی معاشی نمو کی توقعات بڑھادی ہیں ، لیکن 2021 کی پیش گوئی کو کم کردیا ہے۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ 2022 میں یورو زون اور یورپی یونین کی اقتصادی پیداوار کرونا وبا پھوٹنے سے پہلے کی سطح پر واپس نہیں آئے گی۔