شہباز شریف اور حمزہ پر سختیاں کرنے سے عوام ان کو این آر او نہیں دینگے: مریم اورنگزیب
اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹینڈنٹ پر دباو ڈالنے کے حکومتی ہتھکنڈوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ پر دبا وڈالنے کی بجائے جان لیوا مہنگائی پر چیختی ہوئی عوام کا دباو محسوس کریں، خادم عوام شہباز شریف اور بے گناہ حمزہ شہباز پر سختیاں کرنے سے نواز شریف، مسلم لیگ (ن)اور عوام آپ کو این آر او نہیں دیں گے ، ایک بیان میں انہوںنے کہا عمران صاحب شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بکتر بند میں لانے سے آپ کا گرتا ہوا اقتدار نہیں بچے گا،نا حق گرفتار شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ساتھ جیل میں عام قیدیوں سے بھی برا سلوک کر کے آٹا چینی چورخوش ہو رہے ہیں،عمران صاحب معیشت کی تباہی پر فکر مند نہیں۔