عمران حکومت جا رہی ہے، گلگت بلتستان کے عوام آخری دھکا دیں: مریم نواز
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) مریم نواز نے کہا ہے کہ کہ عمران خان کے دن گنے جا چکے، ان کی جعلی حکومت جا رہی ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام اس کو آخری دھکا دیں۔ گلگت کے عوام شیر پر مہر لگا کر دھاندلی کا منصوبہ ناکام بنائیں۔ آپ نے ووٹ بھی ڈالنا ہے اور پہرہ بھی دینا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے الزام عائد کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی کی جا رہی ہے۔ عوام پہرہ دیں اور اپنا ووٹ چوری ہونے سے بچائیں۔ چلاس میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوٹوں کو بھی گھر کی راہ دکھائیں، جعلی حکمرانوں کے دن گنے جا چکے، پندرہ نومبر کو آخری دھکا لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپ سے میرا رشتہ مضبوط ہواہے۔ مریم نواز آپ سے یہ رشتہ نبھائے گی۔ جگلوٹ کے عوام نے ہمیشہ اچھے اور برے وقت میں ن لیگ کا ساتھ دیا ہے۔ اتنے بڑے مخالفین کے جلسے نہیں ہوئے جتنے لوگ ملاقات کیلئے آئے۔ گلگت بلتستان کے عوام نے مسائل کا ہمیشہ شیروں کی طرح مقابلہ کیا۔ سنا ہے دیامرسے شیر جیت رہے ہیں۔ ووٹ بھی ڈالنا ہے اور ووٹ پر پہرہ بھی دینا ہے۔گلگلت کے عوام ہمالیہ کے پہاڑوں کی طرح مضبوط ہیں۔ جس نے وفا نبھائی وہ سونے میں تولنے کے لائق ہے۔ یہ سنا ہے مسلم لیگ ن کا ایک امیدوار لوٹا ہوگیا ہے۔ وہ لوٹا یہاں وزیربھی رہا ہے۔ دباؤ آنے پر لوٹا بننے والوں کیا آپ کے ووٹ کا حقدار ہے۔ گلگت بلتستان کے چیف منسٹر آپ بھی ہمارے دل میں سی ایم ہیں۔ اگر شیرکھڑا ہوگیا تو گیدڑ دوڑ لگا دے گا۔ جو اپنے لئے کھڑا نہیں ہو سکتا وہ آپ کیلئے کیا کھڑا ہوگا۔ بھاشا ڈیم میں بہت سے خاندان اور آبادی متاثر ہوئی ہیں اور آپ کو اچھا معاوضہ بھی نہیں دیا جا رہا‘ یہ آپ کا حق ہے۔ ملنی چاہئے۔ گلگت بلتستان صوبہ بھی بنے گا۔ حقوق بھی ملیں گے اور معاوضہ بھی ملے گا۔ یہ نوازشریف دے گا۔ اپنی ترقی‘ خوشحالی اور سستی روٹی کو وٹو دینا ہمارے امیدوار لوٹ کو شکست دیںگے۔