میانمار میں پارلیمانی الیکشن: روہنگیا مسلمانوں کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا
ینگون(نیٹ نیوز) جنوبی ایشیائی ملک میانمار میں پارلیمانی انتخابات کے سلسلہ میں ووٹنگ ہوئی۔ جن میں تقریباً سینتیس ملین ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ برسوں کی فوجی حکمرانی کے بعد یہ اس ملک میں ہونے والے دوسرے پارلیمانی انتخابات ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ نوبل امن انعام یافتہ متنازعہ شخصیت آنگ سان سوچی کی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی پارلیمان میں اپنی طاقت برقرار روکھے گی۔ تاہم روہنگیا مسلمانوں کو ان انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہے‘جس کی وجہ سے انسانی حقوق کی تنظیموں نے حکومت پر شدید تنقیدکی ہے۔ ماہرین کے مطابق بنگلہ دیش روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کا مسئلہ بھی بہت جلد حل ہونے کی کوئی توقع نہیں ہے۔