• news

کرتارپور راہداری کھلنے کی آج سالگرہ،  سکھوں نے بھارتی پراپیگنڈا مسترد کردیا

شکرگڑھ (دلشاد شریف سے+ایجنسیاں )کرتار پور کوریڈور کھلنے کی سالگرہ پرآج خصوصی تقریب ہوگی‘ وزیر اعظم عمران خان اور حکومت کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا،پاکستان بھر سے سکھ ہنما،یاتری اور تمام مذاہب سے سرکردہ افراد شرکت کریں گے،صوبائی وزیر پیر سید سعید الحسن شاہ مہمان خصوصی ہوں گے ،تقریب کیلئے پنڈال اور سٹیج تیار کر لیا گیا، تقریب میں سکھ یاتریوں سمیت تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے،پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے زیر اہتمام آج کرتار پور راہداری کھلنے کی سالگرہ پر کرتار پور میں پہلی سالانہ خصوصی تقریب ہوگی، مرکزی تقریب دن 11  بجے ہوگی ،وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال 9 نومبر کو تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے کرتار پور راہداری کا افتتاح کیا تھا۔ جبکہ بابا گورو نانک کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے مقررین خطاب کریں گے تقریب مہمان خصوصی صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ ہوں گے ۔ مرکزی تقریب میں 1 ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کی شرکت متوقع ہے، حکومت کی جانب سے تقریب کے دوران کرونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کی ہدایات جاری گئیں ہیں،پاکستان سکھ گورودوارہ پر بندھک کمیٹی کے ممبر سردار اندرجیت سنگھ نے بتایا کہ کرتار پور کوریڈور کھلنے کی سالگرہ کے موقع پرآج ‘جس میں مذہبی رسومات ادا کی جائیں گی ۔ حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا جائے گا،تقریب میں سکھ کمیونٹی کے سرکردہ رہ نما،یاتری،مختلف مذاہب کے افراد شرکت کریں گے ،یہ تقریب ہر سال منائی جائے گی، انہوں نے بھارتی حکومت کی جانب سے سکھ یاتریوں کو کرتار آنے کی اجازت نہ دینے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سکھ یاتریوں کو کرتار پور آنے کی اجازت دے‘ کیوں کہ یہ موقع سکھ یاتریوں اور سکھ قوم کے لئے بہت اہم ہے ستر سال کے بعد ہمیں کرتار پور راہداری کھلنے پر مقدس مقام کی زیارت کا موقع ملا ہیں۔

 ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی،اور دنیا بھر کے سکھوں نے بھارت کی جانب سے کرتار پور رہداری کے بارے میں پراپیگنڈا مسترد کر دیا ہے اور کرتار پور راہداری کو ایک سال مکمل ہونے پرایک بڑی تقریب منعقد ہونے جار ی ہے۔تقریب میں ملک بھر سے سکھ رہنماؤں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔پردھان سردار ستونت سنگھ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی سکھ قوم کو پاکستان پر اعتماد ہے۔پاکستان بھر میں موجود سکھ مذہب کی عبادت گاہیں متروکہ وقف املاک کے زیر انتظام محفوظ ہیں۔ چیئرمین ڈاکٹر عامراحمدکی خدمات لائق تحسین ہیں۔جنرل سیکرٹری سردار امیر سنگھ۔سابق پردھان سردار امیرسنگھ اور سردارمن میت سنگھ کا کہنا ہے کہ ہم کرتار پور راہدری دنیا بھرکے سکھوں کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے محبت اورامن کا پیغام ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز طارق اور انکی ٹیم کرتار پورہداری کی سیکورٹی اورانتظام وانصرام کے لیے اہم کردار ادا کررہی ہے۔پاکستان بھر میں سکھوں کے مذہبی مقامات کی دیکھ بھال اور مذہبی تقاریب کے مترکہ وقف املاک اپنی خدمات انجام دہی کے لیے پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کی مکمل مشاورت حاصل ہوتی ہے۔امریکہ، برطانیہ اورکینیڈا کی سکھ تنظیموں نے بھی گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا کو مسترد کرتے ہوئے اسے بھارتی ایجنسیوں کی سازش قرار دیا ہے۔ بین الاقوامی سکھ تنظیموں نے کہا ہے کہ بھارت کی آر ایس ایس اور ایجنسیاں مسلم سکھ دوستی سے پریشان ہیں اوراس میں دراڑ ڈالنے کے لئے سازشوں میں لگی رہتی ہیں، لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ بھارت میں سکھوں کے کئی مقدس مقامات اورگوردواروں کوختم کردیا گیا ہے، ہری دوارمیں سکھ کا مقدس گوردوارہ مکمل ختم کردیا گیاہے، سکھوں کوپاکستان آنے سے روکاجاتا ہے، سکھوں اورمسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے جبکہ بھارت کا بکا میڈیا بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی زبان بولتا ہے۔ بھارت کے معروف پنجابی اخباراجیت کے امرتسرمیں موجود سینئرنامہ نگارسریندر کھوچر نے بتایا کہ کرتارپورپراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام سے متعلق بے بنیادخبروں کی اشاعت پر بھارتی صحافی اب خود شرمندہ ہیں، بدقسمتی مین سٹریم انگریزی بھارتی میڈیا نے ان خبروں کو حقائق کے برعکس شائع کیا جسے پاکستان مخالف سیاست دانوں نے بھی ہوا دی ۔ انہوں نے بتایا کہ پوری دنیاجانتی ہے پاکستان میں گورودواروں اورمندروں کی نگہبانی متروکہ وقف املاک بورڈ کررہا ہے اور یہ ایک انتظامی کمیٹی ہے۔ جبکہ گوردواروں میں مذہبی رسم ورواج کا اختیار پاکستان سکھ گورودارہ پربندھک کمیٹی کے پاس ہی ہے۔ بھارت کی طرف سے یہ پراپیگنڈااس وقت شروع کیا گیا تھا جب پاکستان میں سکھوں اورہندوں کے مقدس مقامات کے نگران ادارے متروکہ وقف املاک بورڈ نے گوردوارہ دربارصاحب کرتارپور اور کرتارپور راہداری کے انتظامی اور روزمری کے معاملات کی دیکھ بھال، منصوبے کے دورسے مرحلے کی تکمیل، سکیورٹی اوریہاں آنیوالوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ایک پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ تشکیل دیاہے ۔ بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی ایما پر بھارتی میڈیا نے یہ پراپیگنڈاشروع کردیا کہ پاکستان حکومت نے سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سے انتظامی معاملات کا اختیارواپس لیکر ایک ایسی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں سکھوں کوشامل نہیں کیا گیا ہے۔ پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے اس پراپیگنڈے کو مستردکرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان میں تمام فعال گوردوارہ صاحبان میں کارسیوا، لنگر اورعبادت سمیت تمام تقریبات کے انعقاد کا اختیارپاکستان گوردوارہ  پربندھک کمیٹی کے پاس ہی ہے ۔ متروکہ وقف املاک بورڈ انتطامات کے لئے فنڈزاورلاجسٹک سپورٹ فراہم کرتا ہے۔پاکستان نے بھارتی سکھوں کو بھی اس تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے لیکن بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کرتار پور راہداری بھارت کی طرف سے بند ہے۔

ای پیپر-دی نیشن