• news

تربیلا میں پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان اور روس کے سپیشل دستوں کی فوجی مشقیں گزشتہ روز شروع ہو گئی ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ اس سلسلہ میں افتتاحی تقریب گزشتہ روز تربیلا میں منعقد ہوئی۔ انسداد دہشت گردی کی مشقوں کے آغاز پر دونوں ممالک کا قومی ترانہ بجایا گیا، تقریب میں روس کے سفیر دنیلا گینیچ اور دونوں ممالک کی افواج کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق مشقوںکودروزبہ کا نام دیا گیا ہے۔ مشقیں دو ہفتے جاری رہیں گی۔ مشقوں کا مقصد دہشت گردی کے خلاف آپریشن کی صلاحیتیں بڑھانا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن