• news

مردان گیس منصوبے کے افتتاح  پر  پی ٹی آئی اور لیگی کارکن الجھ پڑے

مردان (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے کارکن مردان گیس منصوبے کے افتتاح پر آمنے سامنے آ گئے۔ دونوں جماعتوں کے کارکن افتتاحی بورڈ لگانے کے معاملے پر الجھ پڑے۔ مشتعل کارکنوں نے افتتاحی بورڈاکھاڑ دیا۔ کارکنوں نے ہوائی فائرنگ کی۔ پولیس نے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا۔ وزیر مملکت علی محمد خان سے سوئی گیس منصوبے  کا افتتاح تھا۔لیگی کارکنان کا کہنا تھا کہ گیس منصوبہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے فنڈ سے مکمل ہوا پی ٹی آئی کو افتتاح نہیں کرنے دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن