قصور: نوجوان نہر میں کود گیا، فیصل آباد میں 55 سالہ خاتون کی خودکشی
قصور‘ فیصل آباد (نمائندہ نوائے وقت + آن لائن) قصور کا نوجوان نہر میں کود گیا، پنڈی بھٹیاں 55 سالہ خاتون نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق بی ایس لنک نہر میں نامعلوم نوجوان شخص نے نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پھولنگر کے مقام پت بی ایس لنک نہر میں بتیس سالہ شخص نے خود کشی کی خاطر چھلانگ لگا دی ہے ،امدادی ٹیم اور مقامی پولیس لاش کی تلاش میں مصروف عمل ہے۔ فیصل آباد سے آن لائن کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ پنڈی بھٹیاں کی رہائشی 55 سالہ کوثر زوجہ منیر نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں اور ہسپتال میں دم توڑ گئی۔