نوشہرہ فیروز: چوری کے الزام میں کمسن بہن بھائی گرفتار
نوشہرہ فیروز (نوائے وقت رپورٹ) نوشہرو فیروز کے علاقے ٹھاروشاہ میں چوری کے الزام پر پولیس نے 2 کمسن بہن بھائیوں کو گرفتارکر لیا۔ پولیس کے مطابق کمسن بچوں کی گرفتاری دکاندار کی جانب سے لگائے گئے الزام پر کی گئی۔ دکاندار اور بچوں کے والدین میں صلح کرا دی گئی ہے جس کے بعد بچوں کو والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ دکاندار نے پولیس سے شکایت کی تھی کہ بچوں نے 26 ہزار روپے چوری کیے ہیں۔ گرفتار بچوں کی عمریں 6 اور 4 سال ہیں۔