رینجرز کا کراچی میں سکیورٹی الرٹ ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ
کراچی(نوائے وقت رپورٹ) پاکستان رینجرز سندھ نے امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے کراچی میں سکیورٹی ایپ متعارف کرانیکا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق، الرٹ ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ سکیورٹی میں جدت کے پیش نظر کیا گیا۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے ایپ متعارف کرانے کا مقصد شہر میں ایک انٹیلی جنس نیٹ ورک تشکیل دینا ہے تاکہ مختلف اداروں اور عوام میں سکیورٹی کے احساس کو بہتر بنایا جا سکے۔ترجمان رینجرز کے مطابق الرٹ ایپ سے رجسٹرڈ ادارے کو ایمرجنسی میں آگاہی دی جا سکے گی، ابتدا میں ایپ کی سہولت ہسپتال، بینک، سکولز اور عوامی مقامات پر ہو گی۔ترجمان رینجرز نے کہا کہ صارفین ایپ کے ذریعے رینجرز کنٹرول رومز اور تمام سیکٹر تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ رسائی کرتے ہی گشت کرنے والی قریبی موبائل کو ایمرجنسی کال موصول ہو گی اور اس طرح ٹیم بروقت واقعے کی جگہ پہنچ سکے گی۔