• news

کامونکے: رشوت کیلئے ملزم کو بلامقدمہ زیر حراست رکھنے پر چوکی انچارج سمیت تمام ملازمین معطل

کامونکے(نامہ نگار) ایس پی صدر گوجرانوالہ نے پیسے کے لالچ میں ملزم کو حراست میں رکھنے پر ایس ایچ او صدر اور چوکی انچارج سمیت تمام ملازمین کو معطل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر کی چوکی منور حسین شہید کے انچارج سب انسپکٹر لقمان گوندل نے شیخوپورہ کے ایک نوجوان شفیق کو مبینہ طور پر منشیات کے الزام میں پکڑ کر طمع نفسانی کی خاطر بغیر مقدمہ درج کئے۔ پولیس چوکی میں کئی روز سے رکھا تھا۔ لواحقین کی طرف سے شیخوپورہ عدالت میں رٹ دائر کرنے اور سی پی او گوجرانوالہ سرفراز احمد فلکی کو رشوت طلب کرنے کے حالات و واقعات بتانے پر ایس پی صدر گوجرانوالہ تصور اقبال نے گذشتہ رات اچانک چھاپہ مار کر پولیس چوکی میں غیر قانونی رکھے گئے ملزم شفیق کو بازیاب کر لیا۔ جبکہ طمع نفسانی کی خاطر اختیارات کا غلط استعمال کرنے پر ایس پی صدر نے ایس ایچ او صدر کامونکے محمد ارشد سیکھو چوکی انچارج لقمان گوندل،کانسٹیبلان غلام میراں، علی، بشیر اور محمد سرفراز کو معطل کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن