• news

 سندھ حکومت اندھیر نگری چوپٹ راج کا جواب دے: شبلی فراز 

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ افتخارِ فراز یہ ہے کہ چور کو چور اور لٹیروں کو لٹیرا کہیں، ہم چوروں کو قصیدوں سے سرفراز نہیں کریں گے، ذاتیات پر اترنے کے بجائے سندھ حکومت کے ترجمان عوام کے مسائل کا جواب دیں۔پیر کووزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ شرمندگی انہیں ہو جنہوں نے غریبوں کے مال پر ہاتھ صاف کیا، جو عوام سے لوٹی دولت لانچوں میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ افتخارِ فراز یہ ہے کہ چور کو چور اور لٹیروں کو لٹیرا کہیں، ہم چوروں کو قصیدوں سے سرفراز نہیں کریں گے، ذاتیات پر اترنے کے بجائے سندھ حکومت کے ترجمان عوام کے مسائل کا جواب دیں۔ سندھ میں اندھیر نگری چوپٹ راج کا جواب دیں۔

ای پیپر-دی نیشن