• news

وزیراعظم کے مشیروں کا تقرر، ہائیکورٹ نے بابر اعوان کیخلاف یکطرفہ کارروائی ختم کر دی 

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے مشیروں اور معاون خصوصی کے تقرر کے معاملہ پر  بابر اعوان کیخلاف یکطرفہ کارروائی ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے بابر اعوان کی متفرق درخواست پر سماعت کی جس میں یکطرفہ کارروائی ختم کرنے کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے  بابر اعوان کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی۔ بابر اعوان کے وکیل  نے بتایا کہ غلطی فہمی کی بنیاد پر جواب داخل نہیں کر سکے۔ عدالت نے غیر مشروط معذرت پر متفرق درخواست منظور کر لی۔

ای پیپر-دی نیشن