• news

صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پیر سعید الحسن کے چھوٹے بھائی  فیض الحسن انتقال کرگئے

لاہور، ظفروال (خصوصی نامہ نگار، نامہ نگار)پیر سید سعید الحسن شاہ صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور کے چھوٹے بھائی پیر سید فیض الحسن وفات پا گئے۔ پیر سید فیض الحسن نے طویل علالت کے بعددنیا فانی سے کوچ کر گئے۔اْن کی نماز جنازہ آج بروز منگل چراغ آباد سالوال میں اداکی جائے گی۔مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ اور 4 بچے چھوڑے ہیں۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر مذہبی امور سید سعید الحسن شاہ کے چھوٹے بھائی سید فیض الحسن شاہ کے انتقال پرقائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، صدر نیشنل مشائخ کونسل و سجادہ نشین آستانہ عالیہ گڑھی شریف خواجہ غلام قطب الدین فریدی ،صاحبزادہ غلام نصیرالدین چراغ ،سید اظہر الحسن گیلانی چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نوازگنڈاپور، راجہ زاہد محمود، نوراللہ صدیقی، علامہ امداد اللہ خان قادری، علامہ میر آصف اکبر، بشارت جسپال، عبدالحفیظ چودھری، افضل گجر، حافظ غلام فرید و دیگر نے گہرے دکھ اور غم اظہار کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن