• news

30 کروڑ روپے غبن کیس: سابق میئر سرگودھا اسلم نوید ساتھی سمیت گرفتار، دفتر سیل

سرگودھا (نامہ نگار) سرگودھا میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر نوازشریف کے قریبی ساتھی لیگی رہنما ملک اسلم نوید کو ہائوسنگ سکیم کا دفتر سیل کر کے محکمہ اینٹی کرپشن نے ساتھی ملازم اختر سمیت تیس کروڑ روپے غبن کیس میں گرفتارکر لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملک اسلم نوید اس کے ملازم اختر کے علاوہ دیگر ساتھیوں منیجر خرم اور سابق ریجنل ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس  فواد طارق چیمہ جبکہ محکمہ مال کے پٹوری محمد اسلم اس کارروائی میں شامل ہیں جن کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیم مصروف ہیں۔ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ سابق میئر کی گرفتاری کی اطلاع پر درجنوں لیگی کارکنان نے محکمہ کے دفتر کا گھیراؤ کیا تو پولیس طلب کر لی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن