• news

ٹرمپ نے امریکی وزیر دفاع کو فارغ کردیا

واشنگٹن (نیٹ نیوز)صدارتی انتخاب میں شکست کا سامنا کرنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ میں شامل وزیر دفاع مارک ایسپر کو عہدے سے فارغ کردیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں مارک ایسپر کو عہدے سے ہٹانے کا اعلان کیا اور کہا کہ ان کی خدمات کے لیے شکر گزار ہیں۔ٹرمپ نے امریکی نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم سینٹر کے ڈائریکٹر کرسٹوفر سی ملر کو قائم مقام وزیر دفاع مقرر کیا ہے۔ خیال رہے کہ امریکی صدارتی انتخاب کے اب تک سامنے آنے والے غیر سرکاری نتائج کے مطابق جو بائیڈن 290 الیکٹول ووٹس حاصل کیے ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ 214 ووٹس حاصل کرسکے ہیں۔ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دیکر امریکہ کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں اور یہ قانون کے مطابق 20 جنوری کو حلف اٹھائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن