چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اپنے سمیت تمام ججز کی استقبالیہ تقریبات پر پابندی لگا دی
شیخوپورہ (این این آئی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے اپنے سمیت تمام ججوں کے استقبال کی تقریبات میں تمام ججوں کے شامل ہونے گل پاشی کرنے اور میوزیکل پروگرام کرنے پر پابندی عائد کر دی باخبر ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے تمام ڈسٹرکٹ ججوں کو ایک مراسلہ کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا ہے کہ جب بھی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور دیگر جسٹس صاحبان سرکاری دورہ اور عدالتوں کی انسپکشن کے لیے کسی ضلع میں جائیں تو ان کا استقبال صرف ڈسٹرکٹ جج سینئر ایڈیشنل سیشن جج اور سینئر سول ججز کریں جبکہ اس دوران باقی تمام ایڈیشنل سیشن ججز سول ججز اور جوڈیشل مجسٹریٹس اپنی عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کا کام جاری رکھیں جبکہ استقبال کے دوران گل پاشی اور موسیقی کے آلات پر پابندی کو بھی سختی سے یقینی بنایا جائے ہائی کورٹ کے ججز کا پروقار انداز میں سادگی کے ساتھ استقبال کیا جائے اور انہیں گفٹ دینے پر بھی سختی سے پابندی ہوگی تاہم انہیں صرف گلدستہ دیا جاسکتا ہے۔