• news

پیر محل، اوباش کی چھ سالہ ذہنی معذور بچے: سیالکوٹ میں خاتون سے زیادتی 

پیر محل/ سیالکوٹ (نامہ نگاران) اوباش کے ہاتھوں کمسن ذہنی معذور بچہ زیادتی کا نشانہ بن گیا۔ تفصیل کے مطابق شہر کی لوئر کالونی کے رہائشی بابر نے اپنے ہمسائے کے چھ سالہ کمسن ذہنی معذور کو ورغلا  کر اپنی بیٹھک میں لے جاکر نشانہ بنانے کے بعد گلی میں پھینک دیا۔ متاثرہ بچے کو طبی امداد فراہمی کیلئے مقامی پولیس نے اٹھا کر سول ہسپتال منتقل کر دیا۔ واضح رہے کہ کمسن کا تعلق انتہائی غریب گھرانے سے ہے۔ تھانہ پھوکلیان پولیس کے مطابق چک نائو میں شفاقت علی کی بیوی کو رشید عرف بھولا ضروری کا کہہ کر ساتھ لے گیا جہاں قیصر اور خورشید پہلے سے موجود تھے۔ رشید عرف بھولا نے رمشا بی بی کو کمرہ میں بھیج کر کمرہ کو باہر سے تالا لگا دیا۔ قیصر نے پکڑ کر اس سے زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ جبکہ خورشید قریب کھڑا رہا، پولیس نے شفاقت  علی کی رپورٹ پر قبضر رشید اور خورشید کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم خورشید کو گرفتار کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن