• news

نصیرآباد میں 80 لاکھ کی چوری، کئی علاقوں میں لاکھوں کے ڈاکے

لاہور(نمائندہ خصوصی) لاہور میںمتعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،زیوارات اور قیمتی اشیا سے محروم کر دیئے گئے۔ نصیر آباد کے علاقہ میں اتوار کے روز چوری کی ایف آئی آردرج ہوئی جس میں نامعلوم افراد تھانہ نصیر آباد کی حدود فالکن کالونی سے صفدر مرزاکے گھر سے تالے توڑکر 80لاکھ روپے سے زائد مالیت کی زیوارت ،نقدی ،موبائل فون  اور جواہرات  لے اڑے ۔باٹا پور میں مسلح ڈاکو شعیب کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر4لاکھ55 ہزارمالیت کی نقدی،زیوارات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے.گارڈن ٹائون میں مسلح ڈاکو زبیر چیمہ کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 4لاکھ 80ہزار روپے کی نقدی۔پرائز بانڈ اور طلائی زیوارات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ساندہ میں انعام الحق اور فیملی سے 3لاکھ 10ہزار نقدی و زیوارات۔ شادباغ میں ملک سعید سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 75ہزار،گھڑی اور موبائل۔اچھرہ میں احسان سے گن پوائنٹ پر40ہزار نقدی موبائل فون اور مصطفی ٹائون سے گن پوائنٹ پر اقبال سے 4 لاکھ 25ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چور سمن آباد اور ہڈیارہ سے گاڑیاں جبکہ لٹن روڈ اور نواب ٹائون سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے ۔

ای پیپر-دی نیشن