روسہ ملٹری ائیر بیس میں فوجی کی فائرنگ 2افسروں سمیت 3ساتھی ہلاک ملزم فرار
ماسکو (نوائے وقت رپورٹ) روس کے ایک فوجی نے ملٹری بیس میں فائرنگ کر کے تین ساتھیوں کو ہلاک کر دیا۔روسی فوج ویسٹرن ملٹری ڈسٹرکٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ورونیڑ کے قریب ائیربیس میںپیش آیا جہاں ایک فوجی نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کی۔روسی حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں دو افسران اور ایک کنٹریکٹ فوجی فوجی ہلاک ہوا جب کہ فائرنگ کرنے والا فوجی فرار ہو گیا۔روسی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک فوجی زخمی بھی ہوا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ویسٹرن ملٹری ڈسٹرکٹ حکام کے مطابق پولیس اور فوج نے فائرنگ کرنے والے فوجی کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔