• news

چارسدہ میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام 2 ملزم بارودی مواد سمیت گرفتار 

چارسدہ (نوائے وقت رپورٹ) کے پی کے شہر چارسدہ میں پولیس نے تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 ملزموں کو بارودی مواد کے ساتھ گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع چارسدہ میں تھانہ سرو پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران گائوں سرو میں ایک گاڑی سے بڑی مقدار میں بارودی موادبرآمد کر لیا۔ چارسدہ پولیس کے مطابق ایک پک اپ گاڑی کے خفیہ خانوں سے 200 میٹر پرائما کارڈ اور 1200 ڈائنامائٹ برآمد کیے گئے ہیں ، 2 ملزمان طیب اور امان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش سے معلوم ہوا کہ دونوں ملزمان کا تعلق صوابی سے ہے ، جو بارودی موادی شب قدر کے راستے ضلع مہمند منتقل کر رہے تھے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سرو میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ 29 ستمبر کو صوبہ خیبر کے ضلع نوشہرہ کے علاقے اکبر پورہ میں دریا کنارے سے ملنے والے مارٹر گولے کے پھٹنے سے دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔ 

ای پیپر-دی نیشن