• news

یمنی فوج نے حوثیوں کے 4 ڈرون طیارے تباہ کر دئیے

صنعاء (این این آئی)یمن کی سرکاری فوج نے مشرقی صنعا میں نھم کے محاذ پر حوثی ملیشیا کے 4 ڈرون طیارے تباہ کرتے ہوئے حوثیوں کا حملہ پسپا کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یمنی فوج کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ فضائی دفاع نے مشرقی صنعا میں نھم کے محاذ پر کارروائی کے دوران حوثیوں کے چار ڈرون طیارے مار گرائے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ حوثی ملیشیا نے نھم کے محاذ پر متعدد خود کش حملوں کی بھی کوشش کی تھی تاہم ان حملوں کو پسپا کر دیا گیا ہے۔نھم کے محاذ پر حوثیوں کیتوپ خانے اور عسکری مراکز پر بھی بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں کئی شدت پسند جنگجو ہلاک اور بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود تباہ کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن