سرگودھا پولیس کی زیرحراست ملزم مبینہ تشدد سے ہلاک، لواحقین کا احتجاج
فیصل آباد (آن لائن) سرگودھا پولیس کی زیرحراست فیصل آباد کا رہائشی مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک، لواحقین کا شدید احتجاج، ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کر دیا۔ فیصل آباد کے علاقہ جڑانوالہ روڈ چک 209 کے رہائشی صدیق کو تھانہ سٹی پولیس سرگودھا نے 2نومبر کو گھر سے اٹھایا۔ اے ایس آئی جاویدگرفتار ملزمان 55 سالہ محمد صدیق اور مدینہ ٹائون کے رہائشی ملزم ریحان کو ریکوری کے لیے فیصل آباد لایا۔ پولیس ملزم ریحان کے گھر گئی اس دوران ملزم صدیق کی طبیعت خراب ہو گئی اور اے ایس آئی جاوید اسے ہسپتال چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ ملزم صدیق کی ہلاکت پر درجنوں لواحقین سول ہسپتال پہنچ گئے اور احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سرگودھا پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔