• news

گلگت بلتستان کے عوام ووٹ دیں، جتنے چاہیں اضلاع لے لیں ، چور جماعتیں شور کرہیں ہیں : وفاقی وزراء

گلگت (نوائے وقت رپورٹ)  گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کے رہنما وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور  کے جلسے کے دوان سٹیج کا ایک حصہ گر گیا۔ گانچھے میں وفاقی وزیر علی امین جلسہ کر رہے تھے جس کے دوران سٹیج  کا ایک حصہ گر گیا اور سٹیج پر موجود مقررین اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے۔ بعد ازاں اپنے خطاب میں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کو ضلع چاہئے تو ووٹ دیں اور جتنے ضلع چاہیں لے لیں۔  انہوں نے کہا کہ گلگت کے عوام پی ٹی آئی  کے نمائندے کو ووٹ دیں۔ عمران خان کو الیکشن میں کامیاب کرائیں۔  دریں اثناء وفاقی وزیر مراد سعید نے گانچھے میں جلسے خطاب کرتے کہا ہے کہ دو چور  جماعتیں شور مچا رہی ہیں۔ دھاندلی کا الزام لگا کر اپنی شکست تسلیم کر رہے ہیں۔ دونوں جماعتوں کے  کرتوت ان کی شکست کی وجہ بنیں گے۔ آصف زرداری اور نواز شریف کی اصل جگہ جیل ہے۔ گلگت بلتستان پر مسلط جماعتوں نے صرف یہاں لوٹا ہے۔ وزیراعظم نے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ گلگت بلتستان کے ہر شخص کا علاج مفت ہو گا۔ سی پیک پر بہت سے پہلا حق گلگت بلتستان والوں کا ہے۔ ایک پرچی والے نے کہا کہ صوبہ بناؤں گا۔ قائد کے  صوبہ کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن