’’ملکر کام کرنے کیلئے پرعزم‘‘ ترک صدر کی جوبائیڈن، کمالا ہیرس کو مبارکباد
انقرہ (نوائے وقت رپورٹ) ترک صدر طیب اردگان نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کمالا ہیرس کو مبارکباد دی ہے۔ ترک صدر نے کہا ہے کہ مستقبل میں نئی امریکی انتظامیہ سے ملکر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ عالمی امن کیلئے امریکہ ترکی کا مضبوط تعاون اور ساتھ جاری رہیگا۔