• news

خوشحال کسان، خوشحال پاکستان، مسلم لیگ (ق) کی کسان دوست  کوششیں رنگ لائیں: مونس الٰہی 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ کے رہنما مونس الٰہی ایم این اے نے کہا ہے کہ الحمدللہ کی کسان دوست کوششیں رنگ لے آئیں اور سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی زیرقیادت پنجاب اسمبلی میں گندم کی امدادی قیمت 1600 روپے فی من سے بڑھا کر 2000 روپے فی من مقرر کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔ مونس الٰہی نے کہا ہماری جماعت نے ہمیشہ کسانوں کی خوشحالی کیلئے کام کیا ہے کیونکہ ہمارا ایمان اور عہد ہے کہ خوشحال کسان، خوشحال پاکستان۔ اس کا واضح ثبوت پنجاب میں وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی حکومت کی جانب سے کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کیے گئے مثالی اقدام ہیں جن کے نتیجہ میں پنجاب اور کسان خوشحال ہوا۔ کیونکہ سستی بجلی، ٹیل تک پانی، مالیہ کی معافی، سستے قرضے، کھادیں فراہم کی گئیں اور امدادی قیمت پر چاول اور گندم کے دانہ دانہ کی خریداری یقینی بنائی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن