• news

گلگت بلتستان میں ہماری  حکومت قائم ہوگی:شمسہ علی 

لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ عوام ہم پر اعتماد کرتے ہیں، گلگت بلتستان میں ہماری حکومت قائم ہوگی، عمران خان نے دو سال کی محنت سے پاکستان کی معیشت کو پائوں پر کھڑا کیا اور معاشی پالیسیوں کے ثمرات عوام کو منتقل ہونا شروع ہو جائیں گے، اپوزیشن مہنگائی کے متعلق حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کررہی ہے۔ ہماری دو سالوں میں ہماری کامیابیوں کو میڈیا پر ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کامیاب ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن