صوبائی وزیر سعید الحسن شاہ کے چھوٹے بھائی کی نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)صوبائی وزیر اوقا ف ومذہبی امور سید سعید الحسن شاہ کے مرحوم چھوٹے بھائی کی نماز جنازہ آج بروز بدھ آستانہ عالیہ چراغیہ قطب الارشاد پیر کالونی والٹن روڈ لاہور میں صبح11 بجے ادا کی جائے گی جبکہ ڈیرہ چراغ آبادسارووال( نارووال )میں دوسری بار نمازجنازہ 3بجے ادا کی جائے گی۔ یاد رہے کہ سید فیض الحسن شاہ کا انتقال پیر کے روز ہوا تھا۔