گستاخانہ خاکوں سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی، شیخ انوارالحق
لاہور(پ ر ) سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان شیخ انوارالحق نے کہا ہے کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ مغرب کی جانب سے کئی بار گستاخی کرکے مسلمانوں کے مذہبی جذبات سے کھیلا گیا، غیرمسلموں کا ایک خاص گروہ جب چاہتا ہے مسلم دشمنی پر اتر آتا ہے۔مسلمان پیارے نبی ؐکی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا ۔