سابق سینیٹر چودھری محمد اشرف کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی
لاہور (پ ر) اشرف گروپ آف انڈسٹریز کے بانی سابق سینیٹر سندھ اور معروف صنعتکار الحاج چودھری محمد اشرف مرحوم کی 37 ویں برسی جو کہ سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ چودھری محمد ذکاء اشرف کے والد کی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی اس موقع پر سندھ اور پنجاب سے آنے ہوئے معززین کی کثیر تعداد کے علاوہ سول اعلیٰ حکام سیاستدان نے مرحوم کی زرعی انقلاب اور سماجی خدمات پر روشنی ڈالی اور ان کی بلند درجات و مغفرت اور پاکستان اور عالم اسلام میں مسلمانوں کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے دعا کی ۔