• news

اردن میں عام انتخابات جاری

عمان (نیٹ نیوز) اردن میں گزشتہ روز عام انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ جاری ہے۔ تقریباً ساڑھے چار ملین اردنی شہری رائے دہی کے اہل ہیں۔ وسائل کی کمی کے شکار اور بیرونی مدد پر انحصار کرنے والے ملک اردن کی معیشت پر مجموعی قومی پیداوار سے بھی زائد قرض چڑھا ہوا ہے۔ کرونا کی وبا کے باعث سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں اور مختلف مقامات پر پچاس ہزار سکیورٹی اہلکار پہرہ دے رہے ہیں۔ اردن میں پارلیمان کے اختیارات محدود ہیں جبکہ فیصلہ سازی شاہ کے خصوصی احکامات کے ذریعے ہوتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن