• news

موزمبیق : تین دنوں میں شدت پسندوں نے 50 افراد کے سر قلم کردیئے

ماپوٹو(نیٹ نیوز) افریقی ملک موزمبیق میں 3 دنوں کے اندر شدت پسند جماعت کے جنگجوؤں نے ایک گاؤں پر حملہ کرکے 50 افراد کے سر قلم کردیئے۔مغربی موزمبیق کے پولیس چیف نے کہا ہے کہ صوبے کابو ڈیلگاڈو کے مختلف علاقوں میں لگاتار 3 دنوں سے شدت پسند جماعت کے جنگجو حملے کر رہے ہیں، حملہ آوروں نے 50 افراد کے سرقلم کردیئے اور ایک گاؤں کو نذرآتش کرکے خواتین کو اغوا کرکے لے گئے جن کا تاحال کچھ پتہ نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن