لاکھوں کے 4 ڈاکے، 3 شہریوں کو سڑکوں پر لوٹ لیا
لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہورمیںمتعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور قیمتی اشیاء سے محروم کر دیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق چوہنگ میں مسلح ڈاکو ملک شہزاد کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 4لاکھ 90ہزار مالیت، لیاقت آباد میں قیوم کے گھر سے اسلحہ کے زور پر 3لاکھ 25ہزار مالیت ہربنس پورہ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو اصغر اور فیملی سے2لاکھ 10ہزار کی نقدی و زیورات۔ اقبال ٹاؤن میں بشارت اور فیملی سے 1لاکھ 85ہزار روپے نقدی و زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے۔ شاہدرہ ٹاؤن میں سعید سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 2لاکھ 75ہزار۔ گھڑی اور موبائل، مسلم ٹائون میں اکرام سے گن پوائنٹ 3 لاکھ 35ہزار نقدی موبائل فون اور غازی آباد میں گن پوائنٹ پر فیاض سے5 لاکھ 10ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چور گلشن اقبال اور جنوبی چھائونی سے گاڑیاں جبکہ قلعہ گجر سنگھ اور شفیق آباد سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔