• news

شبلی فرازکے سوفٹ ویئر میں سندھ کی گندم پھنس گئی‘ غلط پالیسیوں سے مہنگائی آئی: ناصر حسین

کراچی (نوائے وقت رپورٹ)  وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے شبلی فراز کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں سے مہنگائی کا سونامی آیا۔ شبلی فرازکے سوفٹ ویئر  میں سندھ کی گندم پھنس گئی ہے۔ ہم روز کہتے ہیں آٹا پورے ملک میں مہنگا ہے۔ پنجاب سے جادوگری کرکے گندم غائب کی گئی۔ وفاق پنجاب  سے گندم کے غائب ہونے کا کیوں نہیں پوچھتا؟۔  سندھ  حکومت نے صوبے میں آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کیا ہے۔ شبلی فراز آپ عوام پر ٹیکسز کم کریں۔ پٹرول کی قیمت اور بجلی سستی کریں قیمتیں کم ہو جائیں گی۔ آئی ایم ایف  کا ایجنڈا چھوڑ کر عوام کا ایجنڈا اپنائیں سب ٹھیک ہو جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن